حیدرآباد میں بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما اور ٹائمس ناؤ چینل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایک سب انسپکٹر پی رویندر کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ان دونوں کے خلاف آئی پی سی 153 اے 504،505 اور 506 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
ہے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ٹائمس ناؤ چینل پر ہوئے ایک مباحثہ کے دوران بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔ جس پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے اس سے قبل بھی ممبئی میں نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔